ایک ارب سے زائد کی ٹیکس چوری پر مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیونے ایک ارب سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے میسرزتمناانڈسٹریزکے مالک نواب زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیوکو اطلاع ملی کہ مذکورہ انڈسٹری کی جانب سے بھاری مالیت کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرآصف ابڑواوران کی ٹیم نے میسرزتمنا انڈسٹریزکے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ مذکورہ کمپنی نے جون ،جولائی، اکتوبراورنومبر2021کے دوران کسی دوسرے شخص یافرم سے کوئی خریداری کی اورنہ ہی زیرتبصرہ مدت کے دوران سات ارب7کروڑ48لاکھ مالیت روپے کی قابل ٹیکس سپلائزکی ہیںاور1ارب20کروڑ27لاکھ44ہزارمالیت کو سیلز ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کروایاگیا،جانچ پڑتال سے اس امرکا بھی انکشاف ہواکہ ملزم نے اپنے بینک اکاﺅنٹ میں سات ارب 7کروڑ48لاکھ سے زائد مالیت کی کوئی ٹرانزیکشنزنہیں دکھائی۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے دھوکہ دہی سے 22جنوری2016میںاپنی فرم کا ایف بی آرمیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کروایااورغیرقانونی کام کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔