Eham Khabar

اپیلنٹ ٹربیونل نے نئی جاری کی گئی یارن کی ویلیوایشن رولنگ کو غلط قراردیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاپیلنٹ ٹربیونل نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری کی جانے والی یارن کی ویلیوایشن رولنگ 1387کو ختم کرکے نئی ویلیوایشن رولنگ کے اجراءکے احکامات جاری کردیئے ہیںاورنئی ویلیوایشن رولنگ کے اجراءتک یارن کے کنسائمنٹس کو پرانی ویلیوایشن رولنگ 1362پرکلیئرکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے درآمدکئے جانے والے یارن کے کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیوڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ 1387کے تحت کی گئی تھی جس پر یارن کے 16درآمدکنندگان نے یارن نئی ویلیوایشن رولنگ پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے عدالت سے رجوع لیا۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی میسرزایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی جانب سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءنے کسٹمزاپیلنٹ ٹربیونل میں محکمہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ 1387کا اجراءپر تحفظات کے لئے دلائل پیش کئے جس پر چیئرمین اپیلنٹ ٹربیونل کی جانب سے جاری کئے جانے والے فیصلے میں محکمہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ 1387کے غلط قراردیتے ہوئے نئی ویلیوایشن رولنگ کے اجراءکے احکامات جاری کئے اورنئی ویلیوایشن کے اجراءتک پرانی ویلیوایشن رولنگ 1362پر یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جائے اوردرآمدکنندگان کی جانب سے بطورسیکورٹی جمع کئے گئے پے آرڈرزکو کیش نہ کروایاجائے

 

 

 

 

Chairman appellate Tribunal Customs order to Issue new yarn valuation ruling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button