چیئرمین ایف بی آر کی تاجروںکو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرڈاکٹراشفاق احمدنے تاجروں اورکلیئرنگ ایجنٹس کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت کو فروغ دینے اور قومی خزانے کو ریونیو کا ہدف بڑھانے کے لیے کسٹمز ایجنٹس کا کراداراہم ہے انہوں نے کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشنزاورکسٹمزایجنٹس کمیونٹی کے کردارکوسراہا۔قبل ازیں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرسیف اللہ خان ،آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین قمرالاسلام اوربانی وچیئرمین پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس آصف سکی نے چیئرمین ایف بی آرڈاکٹراشفاق احمدسے ایف بی آرہاﺅس اسلام آبادمیں ملاقات کے دوران درآمدات وبرآمدات سے متعلق درپیش مسائل سے چیئرمین ایف بی آرکو آگاہ کیا، چیئرمین ایف بی آر نے تجارت اور کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مسائل حل کرنے اور تجارت کے بہترین مفاد میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کسٹمز ایجنٹس کے وفد نے مثبت رویہ اور چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے فوری فیصلوں کو سراہا۔