کیمیکل کی ٹیسٹ رپورٹ کو چھ ماہ تک قابل قبول سمجھاجائے ،محکمہ کسٹمزکے احکامات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کیمیکل کے درآمدکنندگان کودرپیش مشکلات کو حل کرنے کی غرض سے کیمیکل کے کنسائمنٹس کی ایک مرتبہ کروائی جانے والی ٹیسٹ رپورٹ پر چھ ماہ تک کنسائمنٹس کلیئرکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کردہ آفس آڈرکے مطابق مختلف اقسام کے کیمیکل جو ایک ہی ملک اورایک ہی سپلائرسے چھ ماہ کے دوران خریدے گئے ہوں توان کیمیکلز کی ایک مرتبہ کروائی جانے والی ٹیسٹ رپورٹ کو چھ ماہ ماہ تک قابل قبول سمجھاجائے۔اس ضمن میں محکمہ کسٹمزنے کیمیکل کے درآمدکنندگان کوہدایات جارہی کی ہیںکہ چھ ماہ کے دوران ایک ہی قسم کا کیمیکل درآمدکرنے والے درآمدکنندگان کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے وقت کی جانے والے گذشتہ ٹیسٹ رپورٹ کوہی گڈزڈیکلریشن اوردیگردستاویزات کے ساتھ سسٹم میں فائل کریںتاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل باآسانی اورفوری ہوسکے جبکہ چھ ماہ سے پہلے کسی بھی کیمیکل کالیباریٹری ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی تواس کے لئے اپریزنگ آفیسرکواسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹرسے اجازات لیناضروری ہے۔ جبکہ اس سے قبل اپریزنگ آفیسرکی جانب سے ہرمرتبہ کیمیکل کی ٹیسٹ رپورٹ کا مطالبہ کیاجاتاتھااورٹیسٹ نہ کروانے پر اسپیڈمنی کا مطالبہ کیاجارہاتھاجس سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہوررہی تھی ،اس ضمن میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین ارشدجمال سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکو تجویزدی تھی کہ ایک ہی سپلائرسے درآمدکئے جانے والے کیمیکل کی کراوائی جانے والی ٹیسٹ رپورٹ کو ایک سال یااس سے زائد کے لئے قابل قبول سمجھا جائے تاہم محکمہ کسٹمزنے ایسوسی ایشن کی تجویزپر غورکرتے ہوئے کیمیکل کی ٹیسٹ رپورٹ کو چھ ماہ تک قابل قبول رکھنے کی احکامات جاری کردیئے ہیں۔