Exclusive Reports

چیف کلکٹرنے ریفنڈز ادائیگی کو آسان بنانے کے احکامات جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساﺅتھ ثریا احمد بٹ نے کسٹمز حکام کو ریفنڈز کی ادائیگی کو آسان بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چیف کلکٹر نے یہ احکامات کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران جاری کئے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر محمد امین عیسانی اور جنرل سیکریٹری ارشد خورشید سمیت دوسرے ممبران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ کسٹمز ایجنٹس نے چیف کلکٹر کو امپورٹرز کی جانب سے ریفنڈز لینے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق اب جبکہ کسٹمز کلیئرنس کے تمام معاملات آن لائن سسٹم کے تحت ہورہے ہیں لہذا ریفنڈز کو بھی آن لائن کردیا جائے تاکہ اس سے وقت کی بچت ہو اور اس سارے پراسس میں شفافیت بھی ہوگی۔ چیف کلکٹر ثریا بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کسٹمز کی اولین ترجیح تجارت کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کلیئرنس میں وقت کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں چائناایف ٹی اے سرٹیفکیٹ کو الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج سے تصدیق کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ کسٹمز ایجنٹس کا کہنا تھا کہ ماضی میں ای ڈی ای نہ ہونے کی وجہ سے ایف ٹی اے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے بہت وقت درکار ہوتا تھا۔ اب جبکہ چائنا کسٹمز سے براہ راست ڈیٹا موصول ہورہا ہے اس لئے اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے تاکہ کلیئرنس میں وقت کو مزید کم کیا جاسکے۔

 

 

 

 

 

Chief Collector Customs gives Instruction to Customs Officers make easy procedure of Refund

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button