Exclusive Reports

چیف کلکٹرنے انکوئری کے بغیرکسٹمزآفیسر کوکرپشن کے الزام میںمعطل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹراپریزمنٹ رشید شیخ کی جانب سے کسی بھی شخص کی غلط شکایت پر کسٹمزافسران کوبلاجواز معطل یا ڈیوٹی آف کردیاجاتاہے تاہم انکوائری کے بعداس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ افسران کرپشن میں ملوث نہیں جس پر افسران کو ڈیوٹی پر بحال کردیاجاتاہے جس کی وجہ سے افسران میں شدید غم وغصہ کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات پرنسپل اپریزرحمودالرحمن پر چیف کلکٹررشید شیخ کی جانب سے الزام عائد کیاگیاکہ حمودالرحمن اوران کی ٹیم نے ایک شخص کو ہراساں کرکے اس سے دس لاکھ روپے طلب کئے تاہم چیف کلکٹرنے بغیرکسی تفتیش کے پرنسپل اپریزرحمودالرحمن کو ڈیوٹی آف کردیاجبکہ پرنسپل اپریزرحمودالرحمن ایک قابل اورایماندارآفیسرہیں جنھوں نے بے شمارکیسوں میں لاکھوں روپے کی وصولیاں بھی کروائی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ چیف کلکٹررشید شیخ حقیقت معلوم ہوئی توانہوں نے ڈیوٹی آف کئے گئے پرنسپل اپریزرکو ڈیوٹی پر بحال کردیا۔اس ضمن میں چیف کلکٹررشید شیخ سے حمودالرحمن کو ڈیوٹی آف کرنے کی وجوہات دریافت کی گئیں توانہوںنے کہا کہ گذشتہ دنوں حمودالرحمن کو ایک شخص کی شکایت پر ڈیوٹی آف کیاگیا تھا لیکن تفتیش کرنے پر معلوم ہواکہ حمودالرحمن بے قصورہیں جس پر ان کو ڈیوٹی پر بحال کردیاگیا،جب ان سے سوال کیاگیاکہ اگرکوئی بھی شخص کسی بھی کسٹمزآفیسرکے خلاف بدعنوانی کی شکایت کرے توتفتیش کرنے سے پہلے اس کو معطل یاڈیوٹی آف کردیاجاتاہے،جس پر چیف کلکٹر نے اس بات کی درست اندازمیں وضاحت نہ کرسکیں اورانہوں نے یہ کہاکہ بات ختم کردی کہ اس تمام معاملے کی تفصیلات کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ اشدجوادسے حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button