Eham Khabar

ایدھی فاﺅنڈیشن کے 18کروڑروپے واپسی کا معاملہ،وزیراعلیٰ نے چیئرمین ایف بی آرکو خط لکھ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن نے ایف بی آرسے ´ٹیکس ریفنڈحاصل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے مددمانگ لی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن کے 2016-17سے ریفنڈروک رکھے ہیں اور متعدد بار یاد دہانی کے باوجودا بھی تک18کروڑروپے کی واپسی نہیں کی گئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چیئرمین ایف بی آرکو ایک مراسلہ میں عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن کے ٹیکس ریفنڈاداکرنے کی درخواست کی ہے۔ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی2016-17، اور2018میں 270گاڑیوں کی درآمدپر کی گئیں جس پر 18کروڑروپے کے ٹیکس کی ادائیگی کی گئی تھی جبکہ ٹیکس قوانین کے مطابق رفاہی اداروں کو گاڑیوںکی درآمدپر ٹیکس کی رعایت حاصل ہوتی ہے وزیراعلیٰ سندھ کے مکتوب کے مطابق عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن نے 18کروڑروپے کی ٹیکس ادائیگی 150 گاڑیاں 2016-17 میں اور2018میں120گاڑیاں اور12ریسکوبوٹ کی کلیئرنس پر اداکی تھی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایف بی آرکو ارسال کئے گئے مکتوب میں لکھاہے کہ یہ گاڑیاں ایمبولنس میں تبدیل کردی گئی ہیں لیکن ان پر اداکئے گئے ٹیکسزکی رقوم اب تک واپس نہں کی گئی ہے جبکہ 4×4لینڈکروزرگاڑی متحدہ عرب امارات نے ایدھی فاﺅنڈیشن کو عطیہ کی تھی لیکن کسٹمزحکام نے یہ گاڑی ابھی تک ریلیزنہیں کی ہے۔اس ضمن میں کسٹمزحکام نے عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن کے رکے ہوئے ٹیکسزکی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزحکام نے عبدالستارایدھی فاﺅنڈیشن کے رکے ہوئے ٹیکس ریفنڈکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں البتہ لینڈکروزرگاڑی کی کلیئرنس کے حوالے سے منسٹری آف کامرس کی اجازت ضروری ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

Federal Board of Revenue (FBR) has been withholding tax refunds of world’s largest ambulance service and social welfare provider ‘Abdul Sattar Edhi Foundation’ since FY 2016-17, creating difficulties for Edihi Foundation to run welfare works

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button