پریونٹیو کلکٹریٹ نے لاکھوں روپے کی بھنگ اور کوکین ضبط کرل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ انویسٹی گیشن اینڈپروسیکیوشن برانچ نے محکمہ کسٹمزکی جانب کی جانے والی کاررائیوں پر تحقیقات کرتے ہوئے متعددملزمان کو گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ ماہ 50لاکھ سے زائدمالیت کی بھنگ اورکوکین ضبط کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔محکمہ کسٹمزکے ذرائع نے بتایاکہ امریکہ ،یورپ اورجرمنی سے آنے والے 6مختلف پوسٹل پارسل کے ذریعے 2کلو107گرام اعلیٰ معیارکی بھنگ اور 112گرام کوکین اسمگل کی کوشش کی گئی جیسے محکمہ کسٹمزنے ناکام بناتے ہوئے پکڑے جانے والے پارسل پردرج ناموں کے خلاف مقدمات قائم کئے جبکہ6 مختلف کیسوںمیں ملوث ملزمان میں شامل ذوالفقارعلی،راجہ منظرجاوید،عمیراحمدیوشاملک،شاہ وس زہری نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، اور ماسٹرمائنڈبابرثناءاللہ،شاہ فرازاورعمیراحمدفرارہونے ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑی جانے والی منشیات ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف ایڈرسزپر امریکہ ،یورپ اورجرمنی سے بھیجے گئے ہیں جبکہ بھنگ اورکوکین پوش علاقوں کے رہایشی نوجوان نسل کی ہونے والی پارٹیوں میں استعمال کی جاتی ہے ۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی کارروائیوںکے بعد بھنگ اورکوکین پاکستان میں اسمگل کرنے والا نیٹ ورک ٹوٹ گیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسمگل کی جانے والی منشیات کی ادائیگیاں بٹ کوئین کے ذریعے کی جاتی ہیں۔