Breaking NewsEham Khabar

ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے30اور31مارچ کو بینکوں کی اوقات کارمیں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کو ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے ایف بی آرکی جانب سے کی جانے والی درخواست پر فیصلہ کیاہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیلڈدفاتراورنیشنل بینک سمیت تمام بینکوں کی برانچیں ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے 30مارچ کوشام چاربجے تک اور31مارچ کو شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔جبکہ نفٹ31مارچ کو شام 6بجے تک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا تاکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولیوں کے لئے نیشنل بینک کی مجازبرانچوں میں جمع شدہ ادائیگیوں کی اسی دن کلیئرنگ کی جاسکے، اس مقصدکے لئے تمام بینک اپنی کلیئرنگ سے متعلقہ برانچوں کو اس وقت تک کھلارکھیں کے جو 31مارچ کونفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لئے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button