Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے ڈالر کی اسمگلنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزجناح ایئرپورٹ سے ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کسٹمزایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاو¿نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکش ائر لائن کی فلائٹ نمبر ٹی کے709 سے امریکہ جانے والے مسافر کو شک کی بنیادپر روک کراس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 23550 امریکن ڈالر برآمدہوئے جس کی مالیت 66 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہیں،کسٹمزذرائع کاکہناہے کہ مسافر نے برآمدہونے والے ڈالراپنے شولڈر بیگ میں چھپائے ہوئے تھے ،واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے 5000 ڈالر فی مسافر کی حد مقررہے اس سے زیادہ ڈالر ساتھ لے جانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button