Exclusive Reports
کلکٹر پورٹ چارجز‘ اسٹوریج فیس طے کرنے کا مجاز ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹر آف کسٹم کوپورٹ چارجز، وارفیج یا اسٹوریج فیس تعین کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ۔ بجٹ2022-23 کے تحت کسٹم ایکٹ 1969 میں ترمیم متعارف کروادی گئی ہے جس کے تحت پورٹ چارجز اور اسٹوریج فیس کے تعین کا اختیار کسٹم کلکٹر کو دے دیا گیا ہے۔ نئی ترمیم کے تحت کسٹم کلکٹر کو وقتاً فوقتاً اس فیس کا تعین کرنے کا اختیار ہوگا۔ یہ فیس اس صورت میں لی جائے گی اگر کوئی کنسائمنٹ وقت گزرنے کے بعد کسٹم ہاﺅس، کسٹم ایریا یا وہارف پر موجود ہوگا۔ جبکہ کسٹمز کلکٹر امپورٹ اور ایکسپورٹ کی صورت میں پورٹ چارجز بھی طے کرے گا۔ یہ پورٹ چارجز ٹرمینل آپریٹرز کی خدمات کے عوض ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضبط کئے گئے سامان کی اسٹوریج کے لئے بھی فیس کی رقم طے کرنے کا اختیار کسٹم کلکٹر کو دے دیا گیا ہے۔