Uncategorized

کمرشل امپورٹرز کنزیومر اشیاءکی کلیئرنس کیلئے کسٹمز ایجنٹس کے ذریعہ جی ڈی فائل کرنے کا پابند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم سی سی اپریزمنٹ ساﺅتھ نے کمرشل امپورٹرز کے لئے کنزیومر اشیاءکی کلیئرنس کے لئے کسٹمز ایجنٹس کے ذریعہ گڈز ڈیکلریشن فائل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اپریزمنٹ ساﺅتھ نے اس سلسلے میں پبلک نوٹس 04 جاری کردیا ہے۔ کلکٹریٹ نے 32 ٹیرف لائنز میں بے شمار کنزیومر اشیاءکے لئے کمرشل امپورٹرز کو پابند کیا ہے کہ 3 اشیاءپر مشتمل کنسائمنٹس کے لئے جی ڈی کسٹمز ایجنٹس کے ذریعہ داخل کروائیں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعہ جعلی امپورٹرز کا خاتمہ ہوگا اوراس کے علاوہ مس ڈیکلریشن بھی نہیں ہوگا۔ اپریزمنٹ نے اس کے علاوہ15 ٹیرف لائنز میں شامل لاتعداد اشیاءکے لئے کمرشل امپورٹرز کو پابند کیاہے کہ وہ سنگل اشیاءکے لئے بھی جی ڈی کسٹمز ایجنٹس کے ذریعہ داخل کروائیں۔ کلکٹریٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ کسٹمز ایجنٹس کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بھی کسی بھی خلاف ورزی کے برابر شریک سمجھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button