Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹو نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑمالیت کی ایمفیٹامین ضبط کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ ٹرمینل کے ڈیپاچر لاو¿نج پر تعینات عملے نے سعودی ایئر لائن کی پرواز 707 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافرعلی مراد کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی تواس نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے ٹرالی بیک کے ہنڈیلزاورسائڈوال میں 970گرام ایمفیٹامین چھپائی ہوئی تھی تاہم محکمہ کسٹمزنے برآمدہونے والے ایمفیٹامین ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلا ف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button