Eham Khabar

ایف بی آر نے بینکوں سے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی (اسٹآف رپورٹر) ایف بی آر نے بینک اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے بینکوں سے تمام کیش نکلوانے والوں یا نان کیش کی ٹرانزکشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ یہ تفصیلات جلد جمع کروادیں۔ جس پر ایف بی آر آئندہ ہفتے سے کارروائی شروع کردے گا۔ ان تفصیلات سے ان اکاﺅنٹس ہولڈرز کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کی جاسکتی ہیں اور ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ تفصیلات پہلے15 دسمبر تک دینی تھی البتہ ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کی ڈیمانڈ پر اس تاریخ کو اس ماہ کے آخر تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button