Exclusive Reports

ایف بی آر کے 21 افسران کی دوہری شہریت کا انکشاف

کراچی (اسٹآف رپورٹر) محکمہ کسٹمز سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے، ان افسران کی تعداد 21 بتائی جاتی ہے۔ محکمہ کسٹمز کے گریڈ 17 سے 21 کے افسران نے اپنے دور ملازمت کے دوران ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے میں صرف کردیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کلیدی عہدوں پر کام نہیں کرسکتے۔دوہری شہریت کے حامل افسران میں گریڈ 21 کے شوکت علی برطانیہ، زیبا حئی اظہر کینیڈا، احمد مجتبیٰ میمن، سید محمد طارق ہدیٰ کینیڈا جبکہ گریڈ 20 کے عبدالقادر میمن برطانیہ، فیروز عالم جونیجو برطانیہ، گریڈ 19 کے محمد محسن رفیق کینیڈا، نیلوفر شہزاد کینیڈا، اسدق افضل سنسیرا جاپان، گریڈ 18 کے بشارت علی ملک امریکہ، طیبہ بخاری برطانیہ، کامران علی رانا امریکہ، عمران رزاق امریکہ، نفیس احمد خان فلپائن، گریڈ 17 کے عدنان شمس انڈونیشیا، بینش افتخار ناروے کی شہریت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ گریڈ21کے شوکت علی جو ڈارئریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن رہے چکے ہیں انہوں نے ایک اس کے دوران بیرون ملک کے 8سے زائدچکر لگائے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button