Exclusive Reports

توہین عدالت پر کلکٹرایسٹ انجینئرریاض میمن اورکلکٹرویسٹ محمدجمیل ناصر23فروری کوعدالت میں طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کرنے پر کلکٹرایسٹ انجینئرریاض میمن اورکلکٹرویسٹ محمدجمیل ناصرکو 23فروری2021کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزارمیسرزہوم اسٹائل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے ٹائلزکی کلیئرنس پر ایس آراو497/2009کے تحت کسٹمزڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی کی سہولت طلب کی تھی لیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی میںسہولت نہیں دی گئی جس پر درآمدکنندہ میسرزہوم اسٹائل نے عدالت سے رجوع کیاجس کے لئے میسرزعدنان اینڈکو لاءایسوسی ایٹ کے درآمدکنندہ کی درخواست عدالت میں جمع کروائی تاہم عدالت کی جانب سے درآمدکنندہ کے حق میں فیصلہ دیاگیاکہ درآمدکنندہ کو مذکورہ ایس آراوکے تحت سہولت دی جائے ،محکمہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل جمع کی گئی لیکن سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقراررکھا۔محکمہ کی جانب سے سیکورٹی کے عوض جمع کئے جانےو الے پے آرڈرکیش توکروالئے لیکن درآمدکنندہ کوسیکورٹی کے عوض جمع کئے جانے والی رقوم واپس نہیں کی گئی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کلکٹرایسٹ ریاض میمن اورکلکٹرویسٹ جمیل ناصرکو توہین عدالت کرنے پر 23فروری 2021کو طلب کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button