Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے اسمگل کی جانے والی لاکھورں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی ضبط کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے فلائی دبئی کی پروازFZ330سے دبئی جانے والے سمیع اللہ نامی مسافرکی تلاشی کے دوران 85ہزار755ہزاراماراتی درہم 650امریکی ڈالربرآمدکرکے مسافرکوگرفتارکرلیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ مسافرسے برآمدغیرملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 27لاکھ 95ہزار430روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزم کا عدالت سے ریمانڈحاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button