کسٹمزانٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی شیشہ ضبط کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی شیشہ (گلاس)ضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع موصول ہوئی کہ سپرہائی وے پر کوئٹہ ٹاﺅن میں قائم ایک گودام میں اسمگل شدہ اشیاءرکھی ہوئی ہیں جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروںکی ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سپرہائی وے پر کوئٹہ ٹاﺅن میں قائم ایک گودام پر چھاپہ ماراتووہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی شیشہ(گلاس)برآمدہواجیسے انٹیلی جنس کی ٹیم نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Custom Intelligence seize smuggle Irani Glass worth million of Rupees