Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports
کسٹمزانفورسمنٹ کراچی، لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی شراب ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک گھرپر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کرکے عمران ریاض ملک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ممبر کسٹمز مکرم جاہ انصاری اور چیف کلکٹر انفورسمنٹ ساو¿تھ یعقوب مکو کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کی ہدایات پر کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کے کلکٹرعامرتھیم نے ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپرکی سربراہی ڈپٹی کلکٹر طارق حسین اور شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کلفٹن کے علاقے میں ایک گھرپر چھاپہ مارکر اعلیٰ برانڈ کی850 بوتلیں شراب برآمد کیں جن کی مالیت 85لاکھ روپے بتائی گئی ہے