کسٹمزانٹیلی جنس کراچی ،80کروڑمالیت کااسمگل سامان تلف کیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے جمعرات 6 جولائی 2023 کو 800 ملین روپے (80 کروڑ روپے) مالیت کے غیر ملکی اسمگل شدہ سامان کی بھاری مقدار کو تلف کیں جن میں میعاد ختم ہو چکی تھی یا انسانی استعمال کے لیے نا مناسب تھی جس سے انسانی صحت اور حفاظت کے لیے ایک سنگین خطرہ تھا۔کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے 700 میٹرک ٹن چھالیہ جس کی مالیت 70کروڑروپے ،2کروڑ20لاکھ مالیت کے سگریٹ کے2251800 پیکٹس، 2کروڑ5لاکھ مالیت کے کنفیکشنری آئٹمزکے 2830 کارٹن،ایک کروڑ60لاکھ مالیت کے گٹکاکے چھ لاکھ پاﺅچ، اجینوموتو،کھانا پکانے والا/ خوردنی تیل 18,812 لیٹر جس کی قیمت 8.8 ملین روپے، رانی جوس 4,324 کریٹس جس کی مالیت 7.3 ملین روپے ہے، اور دیگر متفرق اشیا جن کی مالیت 8 ملین روپے کوتلف کیاگیا۔ اس موقع پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، سندھ پولیس، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائندے اور مختلف کلکٹریٹس کے حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد چوہدری فیض احمد چدھڑ اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی حبیب احمد نے انسداد اسمگلنگ کے کامیاب آپریشن کرنے اور اتنی بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان پکڑنے پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ غیر ڈیوٹی ادا کی جانے والی اشیا کی اسمگلنگ اور نقل و حرکت کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کریں تاکہ مقامی صنعت اور معیشت کو غیر منصفانہ مسابقت سے بچایا جا سکے اور صحت عامہ اور ماحول کو مضر صحت مصنوعات سے بچایا جا سکے۔ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاستی گوداموں کو خالی کرنے اور قومی خزانے کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے لیے جلد ہی دیگر ضبط شدہ سامان کی نیلامی کی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی، ملک میں انسداد اسمگلنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے اور اپنے دائرہ اختیار میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔