Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

جعلی کمپنیوں کے ذریعے ڈھائی ارب روپے کے ٹیکس فراڈکا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ،ان لینڈ ریونیو کراچی نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے کی جانے والے ڈھائی ارب روپے کی جعلسازی کی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزکوالٹی انٹرنیشنل کے مرزاایازعلی بیگ،میسزاسٹارانٹرنیشنل کے فرحت علی ہاشمی،شیخ شہزادالٰہی،میسرزسنچری انجینئرنگ کے جاویداقبال صدیقی، امجدریاض، میسرز دینار انڈسٹریز کے آصف رزاق دیناراورمیسرزپرائم میٹل انڈسٹریزکے محمدعلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے جبکہ مزکورہ تمام ملزمان کی جانب سے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کے مذکورہ کمپنی کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کی مذکورہ تمام کمپنیاں صرف کاغذی طورپربنائی گئی ہیں اوران کا کوئی وجودنہیں ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مزید تفتیش سے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ ڈھائی ارب روپے کے ٹیکس فراڈمیں 13کمپنیاں شامل ہیں جن میںمیسرزکنگزکارپوریشن کے سید عقیل عباس رضوی نے 56کروڑکا فراڈ،میسرز سلمان امپیکس کے محمد سلمان حسین نے 24 کروڑ کا فراڈ،میسرز سلیم امپیکس کے محمد سلیم نے48 کروڑ کا فراڈ،میسرز اسٹار انٹرنیشنل کے محمد رفیع نے31 کروڑ کا فراڈ،میسرز وسیم انٹرپرائززکے وسیم احمدنے52 کروڑ کا فراڈکیا مذکورہ بالا 5 فردنے فراڈاورمنی لانڈرنگ کرنے کے لیے کمپنیاںصرف “کاغذ” پر بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے کوئی حقیقی کاروباری سرگرمیاں نہیں کیں بلکہ انہوں نے مختلف ذرائع سے حکومت پاکستان کے ساتھ دھوکہ دہی کی سہولت فراہم کی جبکہ آج اسی ایف آئی آر میں مزید 8 فرموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن کے خلاف بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ان میںمیسرزفوس بیٹریز،میسرزڈیٹاانجینئرنگ،ملت بیٹریز،میسرز رینبو ہائی ٹیک انجینئرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (برج پاور بیٹریاں بنانے والا)،میسرز رازق انڈسٹریل انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ(لیڈ بنانے والا ، ویدا پبلک ٹرانسپورٹ کا مالک ، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ،میسرز آر آئی ای میٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ڈرائی بیٹری سیلز کا مینوفیکچرر)،میسرز ٹوٹل پاور انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ (بیٹری بنانے والا)میسرز برلن پیٹرولیم (پرائیویٹ) لمیٹڈشامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈھائی ارب روپے کی کرپشن کرنے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاریوںکے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button