Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کراچی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ،ڈیزل اورمنشیات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف انفورسمنٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اورایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ بلوچستان سے کھیرے کی بوریوں میں چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی نے اپنی نگرانی میں ڈپٹی کلکٹراے ایس او محمد رضا نقوی کے ہمراہ اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی نگرانی کی اور خصوصی طور پر اے ایس او کی چیک پوسٹس پر تعینات عملے کو پہلے سے زیادہ مستعد رہنے اور بلوچستان سے آنے والے ٹرکوں خصوصی طور پر پھل اور سبزیوں کی مکمل تلاشی اور چیکنگ کے احکامات دیئے گئے تاہم گزشتہ رات اے ایس او حب ریور روڈ پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے بلوچستان سے آنے والے مزدا ٹرک جس پر کھیرے کی پلاسٹک تھلیاں لدی ہوئی تھیں اس کو روک کر مکمل تفصیلی جانچ پڑتال کی تو کھیروں کی مختلف تھیلیوں میں سے 7 کلو گرام چرس برآمدہوئی ،محکمہ کی جانب سے ایک ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضبط شدہ ٹرک اور چرس کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ہے،علاوہ ازیںدوسری کاراوائی میں کسٹمز اے ایس او نے بلوچستان سے آنے والے دو مزدا ٹرکس کو روک کراس کی تلاشی لی توان ٹرکوں سے25لاکھ مالیت کا9400 لٹرز ڈیزل برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمانے ٹرکوں میں مخصوص بوشیدہ خانے بنائے ہوئے تھے جس میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی تھی،ضبط شدہ ایرانی ڈیزل اور مزدا ٹرکوں کواے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button