کسٹمزانفورسمنٹ ، 12کروڑمالیت کاانڈین گٹکاضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران 12کروڑسے زائدمالیت کا انڈین گٹکاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ گرفتارملزم محمدمشرف کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ یعقوب ماکو کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں انڈین گٹکااسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم، پریونٹیوآفیسرزطارق محمود،طیب سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کی نگرانی کا آغازکردیاہے تاہم بلوچستان سے آنے والے ایک ہینوڈمپرکو آرسی ڈی ہائی وے پر روک کراس کی جانچ پڑتال کے دوران ڈمپرسے مٹی ہٹائی گئی توانکشاف ہواکہ ریتی نے نیچے10کروڑ56لاکھ مالیت کارائل کنگ برانڈگٹکا، ایک کروڑ32لاکھ مالیت کا صفینہ گٹکا،75لاکھ مالیت کا ارب برانڈگٹکااور13لاکھ مالیت کی دوہزارکلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔