Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی متعددکارروائیاں ،30کروڑسے زائد مالیت کاڈیزل اوردیگراشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ نے گذشتہ بیس دنوں کے دوران متعدد کارروائیوںمیں 30کروڑسے زائد مالیت کاڈیزل ،خشک دودھ،چینی ،پلاسٹک بیٹ، سگریٹ، صابن ، کاسمیٹکس، ٹائز، چاکلیٹ اورغیرملکی کپڑااوراسمگل گاڑیاںضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔

کسٹمزذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ یعقوب ماکوکی انسداداسمگلنگ پر سختی سے عمل درآمدکرنے کی ہدایات پر کلکٹرانفوروسمنٹ عامرتھیم کی احکاما ت پر ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم،پریونٹیوآفیسرطارق محمود،طبیب اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائےاں کرتے ہوئے 30کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی القدرت نامی مسافربس کوروک کراس کی تلاشی لی تواس میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھ ٹن چینی برآمدہوئی جو افغانستان اسمگل کرنے کے لئے لے جائے جارہی تھی جبکہ اے ایس اوکی ٹیم نے آٹھ ٹینکرپکڑے جس میں ایک لاکھ نوہزارلیٹرڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا

جبکہ دیگرکارروائیوںمیں ،پلاسٹک بیٹ، سگریٹ، صابن ، کاسمیٹکس، ٹائز، چاکلیٹ اورغیرملکی کپڑاضبط کیاگیا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ اے ایس اوکی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرکے اسمگل شدہ 10لگژری گاڑیاں پکڑی جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button