مس ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے سولرپینل اورایل ای ڈی لائٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کی مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جانے والی کلیئرنس کوناکام بناتے ہوئے درآمدکنندگان میں شامل میسرزبی ایم ڈبلوانٹرپرائززاومیسرزجیوٹ لائٹس کے مالکان کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزبی ایم ڈبلو کی جانب سے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزٹاﺅکارپوریشن اورمیسرزجیوٹ لائٹس کی جانب سے کلیئرنگ ایجنٹ مایو انٹرپرائزز نے کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کی گئیں تھیں ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ساﺅتھ ایشیاپاکستان ٹرمینل سے ایل ایی ڈی لائٹس،سولرپینل سمیت دیگرپرزہ جات کے کنسائمنٹس کلیئرنس کی جارہی ہے تاہم عرفان جاوید کی ہدایات پر ایس اے پی ٹی سے کلیئرکئے جانے والے مذکورہ آئٹمزکے کنسائمنٹس کی آن لائن نگرانی شروع کی گئی تاہم کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی اجازت ملنے پر کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران کی جانب سے فوری طورپر مزکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کو ہولڈکرکے دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی توکنسائمنٹس میں موجودایل ای ڈی لائٹس،سولرپینل اوردیگرپرزہ جات کو کم ظاہرکرکے کلیئرکیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزجیوٹ لائٹس نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 46لاکھ89ہزاراورمیسرزبی ایم ڈبلو انٹرپرائززنے 19لاکھ30ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی ۔۔
Customs Intelligence deduct illegal Clearance of LED lights consignments