کسٹمزانٹیلی جنس :فرضی کمپنیوں کی آڑمیں برآمدات کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی کمپنیوں کے نام پر فیبرک برآمدکرنے اورجعلی انوائسوں پر سیلز ٹیکس ریفنڈاورڈیوٹی ریبیٹ حاصل کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کاررائی کرتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندگان میسرزگل فرازفیبرک ،میسرزتیمورامپکس اوربروکر سلیم کے خلاف دوالگ الگ ایف آئی آردرج کرلی ہیںان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کوخفیہ اطلاع ملی کہ فرضی کمپنیوں کی آڑمیں جعلی برآمدات کرکے سیلز ٹیکس ریفنڈاورڈیوٹی ریبیٹ حاصل کررہی ہیں جس پر ڈائریکٹرعرفان جاویدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدکو فرضی کمپنیوںکے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدکی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق ،سپرنٹنڈنٹ فحرعلی شاہ اورانٹیلی جنس آفیسرخیام مرزاپرمشتمل آراینڈڈی کی ٹیم نے برآمدی کمپنیوں کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال شروع کی جس سے اس امرکی تصدیق ہوئی کہ میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس نے مختلف برآمدی کنسائمنٹس پر باقائدگی سے سیلز ٹیکس ریفنڈ اورڈیوٹی ریبیٹ حاصل کررہی ہیںجبکہ میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس کے مالکان بروکرسلیم کے ساتھ مل کرکراچی کے مختلف رجسٹرڈاورغیررجسٹرڈافرادکے سامان اپنی کمپنیوں پر برآمدکروایاکرتے ہیں اورایف بی آرسے سیلز ٹیکس ریفنڈاورڈیوٹی ڈرابیک اورریبیٹ حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے مذکورہ برآمدکنندگان کی جانب سے برآمدکے جانے والے کنسائمنٹس کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تواس امر کی تصدیق ہوئی کہ برآمدکنندگان نے مس ڈیکلریشن کاسہارالیتے ہوئے کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کی ہے برآمدکنندگان کی جانب سے گڈزڈیکلریشن میںپرنٹیڈفیبرک،پرنٹیڈبیڈشیٹ جبکہ برآمدی کنسائمنٹس سے تولیہ،بیڈکور،مردانہ سوٹ،لیڈیزوسوٹ،ڈینم جیکٹس،مردانہ ٹروزر،جینس پینٹ سمیت مختلف سامان برآمدہواجوبرآمدکنندگان نے اپنی فیکٹریوںمیں تیارنہیں کیابلکہ مذکورہ برآکنندگان نے سلیم بروکرکی مددسے بلال ،محموداوراقبال نے اپناسامان میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس کے نام بربرآمدکرنے کی کوشش کی تاکہ میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس سامان برآمدکرکے سیلز ٹیکس ریفنڈاورریبیٹ حاصل کرسکے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس کی جانب سے برآمدکئے جانے والے ایک کروڑ76لاکھ مالیت کا سامان قبضے میں لے لیاہے ۔ذرائع کے مطابق برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے برآمدکنندہ کی برآمدی آئی ڈی ہونالازمی ہے جس کے بغیرکنسائمنٹس کی کلیئرنس نہیں کی جاسکتی تاہم ان جعلی کمپنیوں کے مالکان برآمدی آئی ڈی استعمال کرکے بینکوں سے فارم ای حاصل کرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروائی گئی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ سلیم ان رجسٹرڈاورغیررجسٹردافرادجو کہ اپنے مال برآمدکرواناچاہتے ہیں ان جعلی کمپنیوں کے نام پر برآمدکروادیتاتھا۔جبکہ جعلی انوائسوں کے ذریعے ایف بی آرسے سیلزٹیکس ریفنڈ،ڈیوٹی ڈرابیک اورریبیٹ حاصل کیاجاتاہے۔اس سلسلے میں کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزآرایم انٹرپرائززکے مالک عبدالکریم سے تفتیش کی گئی تواس نے انکشا ف کیاکہ وہ اکتوبر2019سے مذکورہ کمپنیوںکے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروارہاہے اوراب تک 24سے زائد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرواچکاہے ،دوران تفتیش عبدالکریم نے بتایاکہ بروکرسلیم میسرزگل فرازفیبرک اورمیسرزتیمورامپکس کے برآمدی فارم (فارم ای)ہمیں فراہم کرتاتھا اوراس کی بنیادپر کنسائمنٹس کی برآمدکی جاتی تھی جبکہ کنسائمنٹس کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے عمل میںلائی جاتی ہے۔
Customs Intelligence detect Export on Fake Companies and refund of Sales Tax and Duty Drawback on Fake Invoices