Eham Khabar

اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوںر وپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرز دوست محمداسٹیل ٹریڈرز،میسرزکام ٹریڈرامپکس،میسرزشیخ حمیداینڈسنزکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم سے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی جعلی دستاویزات پر کلیئرنس کی گئی ہے جس میں کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ہوئی ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)کو ہدایات جاری کی گئیںکہ پورٹ قاسم سے کلیئرکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے جس پر ایس آئی یو میں تعینات پرنسپل اپریزردوست محمداوردیگر افسران نے پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ میسرزدوست محمداسٹیل ٹریڈرز،میسرزکام ٹریڈرزامپکس نے اورمیسرزشیخ حمیداینڈسنزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزڈی ایس انٹرپرائزز کے ساتھ مل کرچائنا،امریکہ اورجاپان سے مختلف اوقات میںاسٹین لیس اسٹیل شیٹس ان کوئل سیکنڈری کوالٹی کے 26کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جس میںبڑے پیمانے پر ہیرپھیری کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے مزیدمعلومات کے لئے بینک اورشپنگ کمپنی سے مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے محکمہ کسٹمزمیں جمع کروائے جانے والے دستاویزات جانچ پڑتال کروائی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزڈی ایس انٹرپرائززکے ساتھ مل کرجو دستاویزات جمع کروائے گئے تھے ان میں اسٹیل کے گریڈکوکم ظاہرکیاگیااور کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیوکم کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں مجموعی طورپر 2 کروڑ 55 لاکھ 41 ہزار 753 روپے مالیت کی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button