Eham Khabar

سندھ حکومت نے82ایکسپورٹ منیوفیکچرنگ کمپنیوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے82ایکسپورٹ منیوفیکچرنگ کمپنیوں کو لاک ڈاﺅن میںکام کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے تمام پہلوں کا جائزہ لینے کے بعد اجازت دی ہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کوروکاجاسکے تاہم ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بناناہوگااوران ایس اوپیزکے مطابق صنعتوں میں کام کرنے والے ملازمین کے آنے جانے کے لئے کمپنیاں ٹرانسپورٹ کا خودانتظام کریں گی اور مہیاکی جانے والی گاڑیوںموجودگنجائش سے آدھے مسافرسوارہونگے تاکہ سماجی دوری کو یقینی بنایاجاسکے اوراس کے علاوہ فیکٹری مالکان کام کے وقت ملازمین کے لئے ماسک اوردستانے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔سندھ حکومت نے اس بات کو بھی لازمی قراردیاہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایک ڈاکٹررکھا جائے تاہم جو فیکٹری ان ایس اوپیزپر عمل درآمدنہیں کرے گی ان کو سیل کردیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button