کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹائرزاوردیگرپرزہ جات کی غیرقانونی کلیئرنس کی نشاندہی ، میسرزسندھ اینگروکول مننگ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ٹائرزاوردیگرپرزہ جات کی غیرقانونی کلیئرنس کے ذریعے قومی خزانے کو 20کروڑسے زائد کا نقصان پہنچانے کی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزسندھ اینگروکول مننگ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہم یوسفانی کو شکایات موصول ہوئیں کہ میسرزسندھ اینگروکول مینگ کمپنی کی جانب سے ٹائرزاوردیگرپرزہ جات کی غیرقانونی کلیئرنس کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرنے مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹررانا تسلیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان گورچانی اوردیگرافسران نے میسرزسندھ اینگروکول مننگ کمپنی کی جانب سے ستمبر2018تااکتوبر2020کے دوران کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے زیرہ تبصرہ مدت کے دوران ٹائرز،روکرآرم بشنگ، سلنڈر لائنرپلی،فیول سپلائینگ کے 38کروڑ1لاکھ 92ہزارروپے مالیت 10کنسائمنٹس ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ سے کلیئرکئے گئے جبکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے مذکورہ درآمدکنندہ نے ناجائزطورپر کسٹمزایکٹ کے شیڈول 5thاور سیلز ٹیکس ایکٹ کے شیڈول6thکا ناجائزفائدہ اٹھاکر20کروڑ71لاکھ41ہزارمالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسز کی کم ادائیگیاںکیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر مذکورہ کمپنی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ۔