Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس گوادر،چارکروڑسے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چارکروڑسے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی ڈیزل وپیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاو¿ن میں گوادر کسٹمزانٹیلی جنس اتوار کو 80,000 لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے لدے دو ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت2کروڑ62لاکھ روپے جبکہ گاڑیوں سمیت ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت چارکروڑ14لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ کسٹمزانٹیلی جنس گوادرکی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد کی ہدایت پر اورکسٹمزانٹیلی جنس گوادر کے ڈائریکٹر معین افضل علی کی نگرانی کارروائی کی گئی ،جس میںانٹیلی جنس آفیسر محمد صادق کی قیادت میں ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے بلوچستان کے ضلع حب میں دو ٹینکروں کو روکا۔ان ٹینکرز میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کی جعلی رسیدیں پائی گئیں جن کی تصدیق کی گئی اور ان کے جعلی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ اسمگلر ان جعلی دستاویزات کا استعمال کر کے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن ہونے کی وجہ سے اسمگلر ایسے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ کسٹمزانٹیلی جنس گوادر نے اسمگلنگ کے خلاف اپنی جارحانہ مہم جاری رکھنے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا۔ڈائریکٹر جنرل فیض احمد نے گوادر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ کسٹم حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button