Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

آئی اینڈ آئی کسٹمز، گوادر نے ڈیزل، چھالیہ اوراسمگل گاڑیاں ضبط کیں ۔

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوادرنے مقامی پولیس کے ساتھ مل کرمختلف کارروائیوں کے دوران پانچ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،ڈیزل ،چینی، اسمگل گاڑیاں سمیت دیگراسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی ہدایات پر اور ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی کی سربراہی میں گوادرمیں اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کر دیا

جس کے نتیجے میںپانچ کروڑسے زائد مالیت کی مختلف اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ نے غیر متعلقہ دستاویزات کی آڑ میں چینی کی تربت کے راستے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر چینی کے 800 تھیلے جس کی مالیت 80 لاکھ،ایک اور گاڑی جس میں چینی کے 300 تھیلوں برآمدہوئے جن کی مالیت 27لاکھ روپے بتا ئی گئی ہے،کسٹمزانٹیلی جنس نے اسمگل گاڑیوں میں شامل ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 2009، ڈائی ہاٹسو میرا ماڈل 2017 اور ٹویوٹا وٹز ماڈل 2012 کو بھی ضبط کیں جن کی مالیت ایک کروڑ55لاکھ روپے ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے مقامی پولیس ڈسٹرکٹ حب کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں غیر ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں مختلف مسافر بسوں سے17ہزارلیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد ہوا جس کی 56لاکھ30ہزارروپے ہے،ایک اورکارروائی کے دوران مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میںایک ٹن سے زائد چھالیہ ضبط کیں جن کی مالیت 98لاکھ 50ہزارروپے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button