Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس نے 25کروڑکی اسمگل اشیاءضبط کرلیں،مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے یوسف گوٹھ کے قریب نجی اسکول کی عمارت پر چھاپہ مار کر 25کروڑروپے مالیت کااسمگل شدہ سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق یوسف گوٹھ کے قریب قائم ایک نجی اسکول کو اسمگل شدہ سامان کے لیے ڈمپنگ گراو¿نڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھااسکول پر کسٹمزانٹیلی جنس نے گذشتہ رات پولیس اوررینجرزکی مددسے کارروائی کرکے بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ سامان ضبط کیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدکی جانب سے معلومات دی گئیں کہ یوسف گوٹھ کے قریب اسکول میں اسمگل شدہ سامان رکھاہواہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعود حسن کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ ارشاد شاہ ،انٹیلی جنس آفیسرزبابر حسین، جہانزیب خان، اشتیاق احمد، علی خان، محفوظ کھوسو، حاتم بھیو، خیام حسین اوراہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے پولیس اورینجرزکے ساتھ مل کر یوسف گوٹھ کے قریب قائم ایک اسکول پرچھاپہ مارکروہاں سے خشک میوہ جات، لوہے کے تار، کالی مرچ، چائے، ناریل، الائچی، الیکٹرانک اشیائ،خشک دودھ، کتھااورمتفرق اشیاءبرآمدہوئیں۔ذرائع نے بتایاکہ آپریشن کی نگرانی کے لیے اسلام آباد میں ڈائریکٹرجنرل فیض احمد اور کراچی میں افسران رات بھر دفتر میں موجود رہے۔ یہ آپریشن منفرد تھا کیونکہ اس سے کارروائی میں آرمی قیادت کی بھرپورحمایت کی بدولت امن و امان کی کوئی صورت حال پیدا نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button