Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،تین کروڑ مالیت کاکپڑاضبط

حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑمالیت کا کپڑا ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں کپڑاکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادصادق اللہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپورکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رینجرزکے ساتھ مل کرکشمورروڑپر گاڑیوںکی نگرانی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس اوررینجرزکی چھاپہ مارٹیم نے ایک ٹرالرکو روک کر اس پر رکھے ہوئے کنٹینرکی تلاشی لی توکنٹینرسے تین کروڑسے زائد مالیت کا17480کلوگرام غیرملکی کپڑابرآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی کے ڈرائیورسے برآمدہونے والے کپڑے کے دستاویزات طلب کئے لیکن فراہم کئے جانے والے دستاویزات کنٹینرمیں موجودکپڑے کے نہیں تھے جس پر کسٹمزانٹیلی جنس نے ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button