Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے 14کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 60کیس کئے جس میں 14کروڑ79لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے ڈائریکٹرصادق اللہ خان نے ایڈیشنل ڈائریکترسید نعیم اختراسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرشاہ فیصل سہوکی سربراہی میں ایک اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)قائم کیاگیا جس نے قانون نافذکرنے والے اداروں اوردیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا آغازکیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے گذشتہ تین ماہ کے دوران 60کارروائیاں کی جس میں تین کروڑ79لاکھ روپے مالیت کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 19گاڑیاں،3کروڑ73لاکھ مالیت کا 48840کلوگرام کپڑا،2کروڑ47لاکھ مالیت کا 3لاکھ66ہزار370لیٹرایرانی ڈیزل،2کروڑ45لاکھ مالیت کے انڈین گٹکے کے 51801پیکٹ،ایک کروڑ6لاکھ مالیت کی چھالیہ،42لاکھ مالیت کے 379ٹائرز،22لکاھ مالیت کا ایرانی شیشہ کے برتن،22لاکھ مالیت کے ایئرکنڈیشنرزاورتین لاکھ سے زائد مالیت کی متفرق اشیاءضبط کیں ہیں۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے زیرتبصرہ مدت کے دوران 1کروڑ89لاکھ مالیت کے محصولات قومی خزانہ میںجمع کروائے جبکہ ایک کروڑ33لاکھ روپے مالیت کی متفرق اشیاءاوراسمگل گاڑیوںکی نیلامی کی گئی۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Hyderabad seize Smuggle Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button