کسٹمزانٹیلی جنس گوادرکی کارروائی،24کروڑمالیت کی چرس ضبط
گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوادرنے 24کروڑسے زائد مالیت کی چرس ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے ممطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کی انسداد اسمگلنگ مہم کو تیز کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز گوادر نے خفیہ معلومات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ کے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی تاکہ اسمگلنگ کے خلاف مہم کو تیز کیا جاسکے۔کسٹمزاٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے منشیات کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی رکھی گئی جس کے کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹم کی ٹیم نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے گڈانی میں واقع گوادر کیمپ آفس، لیاری ضلع لسبیلہ بلوچستان میں ایک ہزار کلو گرام چرس کو قبضے میں لے لیا۔ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت روپے24کروڑ 50لاکھ روپے بتائی گئی ہے ،محکمہ نے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔