کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی:ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس فیاض انور کو خفیہ اطلاع ملی کہ لیاری کے علاقہ میں قائم ایک گودام میں چھالیہ کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹر فیاض انور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر علی زمان گردیزی کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر علی زمان گردیزی نے ڈپٹی ڈائریکٹرسعد عطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سیف ہاشمی، انٹیلی جنس آفیسر نسیم محمود چیمہ، عرفان غنی، عاطف شجاع، خواجہ ضیاءالدین، یاورعباس اورخرم سعید واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے سول اسپتال کراچی کے قریب مکی منزل نامی گودام پر چھاپہ مارا تو گودام سے ایک کروڑ 10 لاکھ مالیت کی چھالیہ کی 221 بوریاں برآمد ہوئیں جسے انٹیلی جنس ٹیم نے قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف FIR درج کرلی ہے۔