کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑسے زائد مالیت کی گاڑیاں اورڈیزل ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں اورایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کی جانب کی ہدایت پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس فیاض انورنے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران سپرنٹنڈنٹ سیف ہاشمی، انٹیلی جنس آفیسرزنسیم چیمہ،خواجہ ضیاء،عرفان غنی ویگرافسران وعملے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرایک کروڑسے زائد مالیت کی 8اسمگل گاڑیوں شامل دولینڈکروزر،،سرف، مارک ایکس ،وٹزقبضے میں لے کرسیزررپورٹ بنادی ہے۔ جبکہ انٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے لاکھوں ر وپے مالیت کا 20ہزارلیٹرسے زائد ڈیزل ضبط کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگلروں کے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم کو جھانسہ دینے کے لئے ڈمپرکے اندرڈیزل کی ٹنکیاں چھپائی ہوئی تھیں جس میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کوشش کی جارہی تھی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈمپرکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ڈمپرمیں رکھی ٹنکیوں ڈیزل اسمگل کیاجارہاہے جیسے کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔