کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کاررورائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کی چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کے بلوچستان سے کراچی چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو چھالیہ کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت جاری کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں پرنسپل اپریزر ارشادشاہ انٹیلی جنس آفیسرزخرم سعیدویگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم کوئٹہ سے آنے والی ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیاگیا جس پر ٹرک ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتارمزید تیزکرکے بھاگنے کی کوشش کی جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے گاڑی کاپیچھاکیاگیا لیکن اسمگلروں نے راستے میں روکاوٹیں ڈال کرمداخلت کی تاہم اس دوران ٹرک ڈرائیور چھالیہ کی بوریاں سنسان علاقے میں پھیگ کر فرارہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے چھالیہ کی 585بوریاں قبضے میں لے کروزن کیاگیاتو585بوریوںمیں 1کروڑ80لاکھ67ہزارروپے مالیت کی 24ہزار90کلوگرام چھالیہ موجودتھی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ مالیت کی چھالیہ پر 1کرور40لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے۔
Customs Intelligence Karachi Seize Betel Nuts