Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس نے غیرملکی کپڑاضبط کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑاضبط کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس یعقوب ماکوکو خفیہ اطلاع ملی کہ شاہراہ قائدین پر نورانی کباب کے قریب واقع میسرزکیمیس اسٹوڈیومیںغیرملکی کپڑے کی بھاری مقدارچھپائی ہوئی گئی ہے جو کہ کراچی کی مختلف مارکیٹوںمیں منتقل کیاجاناہے جس پر ڈائریکٹر کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھپا مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پرچھاپہ مارکروہاں سے 2کروڑ30لاکھ52ہزارمالیت کا11590کلوگرام غیرملکی کپڑا برآمد کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں لکھا ہے کہ ابھی تک کسی نے بھی اس کپڑے کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیاہے اورنہ ہی کسی نے ضبط کئے جانے والے کپڑے کے دستاویزات مہیاکئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button