کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، بھاری مقدارمیں سگریٹ اورانڈین گٹکاضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے بھاری مقدارمیں غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹ اورانڈین گٹکا ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدکو خفیہ اطلاع ملی کے کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں قائم گودام میںبھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءکاذخیرہ کیاگیاہے جس پر ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کی جانب سے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس انجینئرحبیب کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مذکورہ جگہ پر کارروائی کے لئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جائے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بولٹن مارکیٹ میں قائم گودام پر چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ ،پان پراگ، ٹیشوپیپراوردیگر اشیاءبرآمدکرکے ضبط کرلیں ہیں ، ضبط کئے جانے والے سگریٹ سمیت دیگراشیاءکی مالیت ایک کروڑسے زائد بتائی گئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات گریڈ16ڈائریکٹرجنرل فیض احمد کی سخت پالیسیوں کے باعث اسمگلروں کے خلاف کارورائیاں کرتے ہیںجبکہ ان افسران کو ہر جگہ کی معلومات ہیں کہ کہاں پر کتنا اسمگلنگ کا جہاں سے ان کو ماہانہ بھتہ وصول ہوتاہے ان جگہوں پر چھاپہ نہیں ماراجاتابلکہ ان جگہوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں جہاں سے ماہانہ بھتہ کی وصولی یاتوبندہوجاتی ہے یاپھرکم ہوجاتی ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات ہونے والاہرنیاسپرنٹنڈنٹ اپنی رشوت کے ریٹ مقررکرکے لاکھوںر وپے کی آمدنی کماتاہے جبکہ اس تمام عمل سے کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران بالا کو کان وکان خبربھی نہیں ہوتی اوران کے خیال میں کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں،جبکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات افسران کی جانب سے ماہانہ وصولی کے لئے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہاجاتاہے کہ وصول کی جانے والی رقوم اعلیٰ افسران تک برابرکی پہنچائی جاتی ہے جبکہ وصولی کی تمام رقم ان افسران کی جیبوں میں جاتی ہے جس کا اندازہ ان کے لائف اسٹائل سے لگایاجاسکتاہے۔