Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی کارروائی، منشیا ت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی ایک کروڑسے زائد مالیت کی منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کو اطلاع ملی کے برآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان ، سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی ،انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق ،خرم سعیداوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایئرفریٹ یونٹ کے برآمدی گیٹ کی نگرانی شروع کردی اورمیسرزراحت امپکس کی جانب سے برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توگارمنٹ کے کنسائمنٹ سے ایک کروڑ40لاکھ مالیت کی 9کلو400گرام منشیات برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button