کسٹمزانٹیلی جنس کی سراب گوٹھ پر کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کاکپڑاضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سراب گوٹھ پر چھاپہ مارکر چارکروڑسے زائدمالیت کا غیرملکی کپڑاضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سراب گوٹھ پر المحمود بس اڈے پربھاری مقدارمیں غیرملکی اسمگل شدہ کپڑاچھپایہ گیاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹررانا تسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان ،سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی، انٹیلی جنس آفیسرزمحمدصادق ،خرم سعید ، محمدعابد اوراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ٹیم کے ساتھ سراب گوٹھ پر قائم المحمودکوچ اڈے پر مشترکہ کارروائی کی تو انکشاف کہ کوچ اڈے پر بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ غیرملکی کپڑاچھپایہ گیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سات گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جس میں اسمگلروں کی جانب سے مذاحمت کاسامنابھی کرناپڑالیکن کسٹمزانٹیلی جنس اورپولیس کے جوانوںنے بڑی بہادری سے کام لیتے ہوئے آپریشن جاری رکھااورکوچ اڈے میں چھپایہ گیاچارکروڑسے زائد مالیت کا 21ہزارکلوگرام انڈین وغیرملکی کپڑا،آٹوپارٹس،ایل ای ڈیز،چھالیہ سمیت دیگراسمگل شدہ سامان ضبط کیا۔کسٹمزانٹیلی جنس نے کوچ اڈے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگل شدہ کپڑااوردیگرسامان مسافربسوں کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی لایاگیااوریہاں سے کراچی کی مقامی مارکیٹوں اورشاپنگ پلازہ میں منتقل کیاجاناتھالیکن کسٹمزانٹیلی جنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا کپڑاضبط کرلیا۔