کسٹمز انٹیلی جنس کا چھاپہ 14کروڑ مالیت کا اسمگل سامان ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈرائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران 14کروڑ ۔ سے زائدمالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈارئکٹرجنرل فیض احمد چدہر کو خفیہ اطلاع ملی کہ سندھی مسلم ہائوسنگ سوسائٹی کے علاقے میں قائم رہاہشی گھروں میں غیرقانونی طور پر گودام قائم کئے ہوئے ہیں جن میں بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ سامان رکھاہواہے تاہم ڈائریکٹر جنرل فیض احمد کی جانب سے ڈائریکٹر انجینئرحبیب کوکارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک، سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ، انٹیلی جنس آفیسرزاحسان خواجہ، علی خان، جہانزیب خان سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے سندھی مسلم ہائوسنگ سوسائٹی دوگھروں پر چھاپہ ماراتوان گھروں میں قائم گوداموں سے بھاری مقدار میں سگریٹ، سیگار، لیڈیزبیگ، مردانہ بیلٹ، والٹس، فلیورپان مصالحہ، کریم، شیمپو، حاجمولہ، ٹوتھ پیسٹ، وکس، کی چین اور دیگر انڈین سامان برآمد ہوا جس کی مالیت 14کروڑروپے سے زائدبتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمزانٹیلی جنس اسمگل شدہ سامان ضبط کرکے دوملزمان کوگرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیاہے تاکہ ملزمان سے تفتیش کرکے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی جاسکے۔ واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی جانب سے کرپشن اورملک میں ہونے ہوالی اسمگلنگ کاخاتمہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہوسکے جبکہ اسمگلنگ کو روکنے کے لئے کسٹمزسمیت تمام اداروں کوہداہات جاری کردی گئی ہیں