Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی کارروائی ،دس کروڑروپے مالیت کی اسمگل گاڑیاں ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑروپے مالیت کی اسمگل گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کواطلاع ملی کہ اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں کراچی کے مختلف علاقوںمیں موجودہیں جس پر ڈائریکٹرخلیل ابراہیم یوسفانی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹررانا تسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان،میں سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی ،انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق،انٹیلی جنس آفیسرخرم سعیدسمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طارق روڈپر کارروائی کے دوران 9کروڑسے زائدمالیت کی لیکسز گاڑی پکڑی جبکہ عزیزآبادکے علاقے سے اسمگل شدہ سگنس گاڑی ضبط کی جس مالیت 60لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button