Anti-SmugglingCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی مختلف کارروائیاں،37 کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے مختلف کارروائیوں میں 37کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل علی رضا کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت کی ہے۔ڈائریکٹرجنرل علی رضاکی ہدایات پر ڈائریکٹرڈائریکٹر میاں مسعود، ایڈیشنل ڈائریکٹر افضل وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر آدرش جمالی، سپرنٹنڈنٹ ضیا ءمعین اور محمد عابد پر مشتمل ٹیم خاصی موثر رہی،ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاںکیں جس میں مضرصحت چھالیہ، پلاسٹک دانہ،گرین ٹی،خشک دودھ،کیمیکل،ایرانی ڈیزل وپیٹرول،اسمگل لگژری گاڑیاں،الیکٹرونکس اشیائ، ٹائرز،سگریٹس،سلنڈر،ایل سی ڈی ٹیلی ویژن ضبط کی گئیں جن کی مالیت 37کروڑ14لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ سامان کی نمایاں برآمدگی کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایجنسی مکمل مالی تحقیقات کر رہی ہے اور ٹیکس سے متعلق معاملات پر اہم معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ رینجرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو مضبوط کیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ یہ کامیابیاں ملک کی معیشت کے تحفظ اور قانون کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسی کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button