Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ڈیڑھ ارب سے زائدمالیت کی چھالیہ ،گاڑیاں اورڈیزل ضبط کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے چھ ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں ایک ارب 68کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ڈیزل اورگاڑیاں ضبط کیں۔۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جنوری 2018تاجون2018کے دوران متعدد کارروائیوںمیں ایک ارب68 کروڑ19لاکھ 85ہزار790روپے مالیت کی گاڑیاں،ڈیزل،اورچھالیہ،موبائل فونز،سگریٹ، اجینوموتو،گٹکاقبضے میں لیاہے جس پراسمگلروں کی جانب سے 19 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے گذشتہ مالی سال کے دوران چھالیہ کی غیرقانونی درآمدکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 53 کروڑ 84لاکھ 70ہزارروپے مالیت کی چھ لاکھ 16ہزار137کلوگرام چھالیہ ،ایک کروڑ95لاکھ 59ہزارمالیت کا دولاکھ 747لیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل، 7 کروڑ 34 لاکھ 93 ہزار روپے کی27گاڑیوں میں شامل ،لینڈکروزر،مرسیڈیز،ٹویاٹاکرولا،پریمیو،پجیرو جبکہ 5کروڑ4لاکھ 62ہزارروپے مالیت کے موبائل فونز،سگریٹ،اجیونوموتواورگٹکاسمیت دیگرمتقرق اشیاءقبضے میںلیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button