Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، کنٹینرزکے ذریعے ہونے والی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ایرانی ڈیزل کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران کنٹینرزکے ذریعے کی جانے والی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھڑکی خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوبلوچستان سے آنے والے آئل ٹینکرز، ٹرکوں اور بسوں کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے حب ندی کے قریب ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے دوکنٹینرزکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تودونوں کنٹینرزمیں رکھے ہوئے ٹینکوں سے9ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button