Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس پشاورکی کارروائی، اسمگل شدہ کپڑاضبط

کراچی (اسٹاف رہورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل کپڑا ضبط کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس پشاور ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا پشاور سے پنجاب بھیجا جارہا ہے جس پر ڈائریکٹر ارسلان سبکتگین کی جانب سے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر چمکنی جی ڈی روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی تاہم ایک مزدا ٹرک نمبر LES-16-4234 کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے ایک کروڑ 75 لاکھ مالیت کا 84 ہزار 800 گز کپڑا برآمد ہوا۔ جسے قبضہ میں لے کر ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button