Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاور، ہیروئن اورچرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کارروائی کے دوران ایک کروڑسے زائد مالیت کی ہیروئن اورضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کے ایک گاڑی کے ذریعے ہیروئن کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجدعلی کی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ مختاراللہ ودیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے چمکنی جی ٹی روڈپشاور کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اور ناکہ بندی کے دوران ایک ٹویوٹاکرولا نمبرLED-11-9569کوروکنے کااشارہ کیاجس پر گاڑی تیزی سے نکل گئی تاہم اس کو پیچھا کیاتاہم اسمگلر گاڑی چھوڑکرفرارہوگیااوربعدازاں گاڑی کی تلاشی لی گئی توگاڑی کی پچھلی سیٹوں کے نیچے ایک کروڑ35لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ معیارکی 12کلوگرام ہیروئن برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی نے ایک اورکارروائی کے دوران علاقہ غیرسے براستہ پشاورسے پنجاب اسمگل کی جانے والی چرس قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے ناکہ بندی کے دوران ایک ٹویوٹاگاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 33لاکھ مالیت کی 33کلوگرام چرس برآمدہوئے تاہم منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف تحیققات کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے اسمگلروں کے خلاف گھیراتنگ کردیاہے تاکہ ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جاسکے اورمحکمہ کافی حدتک اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button