Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس پشاور،منشیات کی اسمگلنگ ناکام

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے کارروئی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ پنجاب سے بذریعہ کارمنشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈسٹرکٹ نوشیراپر ناکابندی کرتے ہوئے پشاورکی جانب سے آنے والے گاڑی نمبرLES-9205کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس کے خفیہ خانوں میں دوکلوگرام ہیروئن ،چارکلوگرام چرس اورچارکلوگرام افیون برآمدہوئی جس کی مالیت 25لاکھ روپے بتائی گئی ہے جیسے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان نے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button